12:23 , 22 اپریل 2026
Watch Live

غزہ کیمپ میں مبینہ ظلم کی خبر، کمسن بچے پر تشدد کے الزامات سامنے آگئے

غزہ کیمپ میں مبینہ ظلم

غزہ کے ایک پناہ گزیں کیمپ سے تشدد کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں جہاں ایک کمسن فلسطینی بچے کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق 18 ماہ کے بچے جواد ابو ناصر کو مبینہ طور پر سگریٹ سے جلایا گیا اور اس کے جسم پر تشدد کیا گیا۔

یہ واقعہ المغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک چیک پوائنٹ پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران بچے کے والد اسامہ ابو ناصر پر اعتراف جرم کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

کمسن بچے کو تقریباً 10 گھنٹے بعد انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ذریعے رہائی ملی۔

دوسری جانب بچے کے والد بدستور حراست میں ہیں اور ان کے حوالے سے فوری طور پر کوئی سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION