04:51 , 22 اپریل 2026
Watch Live

جے ڈی وینس نے ایران جنگ کے جھوٹے دعووں پر نیتن یاہو کو جھاڑ پلادی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیر کو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو میں سخت ردعمل دیا۔ بات چیت ایران جنگ اور رجیم چینج کے حوالے سے تناؤ کے ماحول میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وینس نے نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ انہوں نے ایران جنگ کو آسان بتا کر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس میں شامل کروانے کی کوشش کی۔ وینس نے کہا کہ نیتن یاہو نے ایران میں رجیم تبدیلی کے امکانات پر حد سے زیادہ خوش فہمی دکھائی۔

وینس نے نیتن یاہو کو واضح کیا کہ ٹرمپ کو جو خواب دکھائے گئے وہ پورے نہیں ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو یقین دلایا تھا کہ ایران جنگ اور رجیم چینج آسان ہوگی، لیکن امریکی نائب صدر حقیقت سے بخوبی واقف تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہماری فوج بہترین کام کر رہی ہے، ایران سے مذاکرات جاری

برطانوی میڈیا کے مطابق ایک دن بعد اسرائیلی میڈیا نے غلط خبر دی کہ وینس نے فلسطینیوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد پر نیتن یاہو کو جھاڑ پلائی۔ وائٹ ہاؤس نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ کہانی وینس کو بدنام کرنے کے لیے گھڑی گئی تھی۔

آخر میں ایران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے باوجود رجیم کی گرفت مضبوط رہی۔ یوں جے ڈی وینس ایران جنگ کے جھوٹے دعووں پر نیتن یاہو کو جھاڑ پلانے کے بعد مذاکرات کی قیادت کر رہے ہیں تاکہ تنازعے کو ختم کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION