04:43 , 22 اپریل 2026
Watch Live

سری لنکا میں 4 لیٹر پیٹرول رکھنے پر شہری کو قید کی سزا

سری لنکا میں ایک انوکھا اور حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں پیٹرول ذخیرہ کرنے پر شہری کو قید کی سزا سنائی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق Kurunegala کے علاقے کوبیگانے کے رہائشی 48 سالہ شخص کو 4 لیٹر پیٹرول رکھنے کے جرم میں سزا دی گئی۔

عدالت نے ملزم کو 21 دن قید اور تقریباً 1,500 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

پولیس کے مطابق ایندھن ذخیرہ کرنے پر پابندی کے دوران شہری کو 4 لیٹر پیٹرول کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم کے خلاف پیٹرولیم مصنوعات (ریگولیشن اینڈ کنٹرول آف سپلائیز) ایکٹ نمبر 34 آف 1979 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ پیٹرول گھریلو استعمال کے لیے رکھا گیا تھا، جبکہ وکیلِ صفائی نے کہا کہ یہ پیٹرول گھاس کاٹنے والی مشین میں استعمال ہونا تھا، نہ کہ فروخت کے لیے۔

وکیل نے مزید نشاندہی کی کہ قانون میں قابلِ اجازت مقدار واضح نہیں، جس کی وجہ سے اتنی کم مقدار پر سزا دینے کے قانونی جواز پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION