04:51 , 23 اپریل 2026
Watch Live

جانوروں کے تحفظ کے لیے حکومتی کمیٹی قائم

جانوروں کے تحفظ کے لیے حکومتی کمیٹی قائم

حکومت نے جانوروں پر ظلم کی روک تھام کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

یہ کمیٹی وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی جانب سے تشکیل دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ڈاکٹر مصدق ملک کریں گے، جبکہ اس میں وزیر مملکت داخلہ، ماحولیاتی کارکنان اور دیگر متعلقہ شخصیات بھی شامل ہوں گی۔

کمیٹی کا بنیادی مقصد جانوروں کے تحفظ کے لیے قانونی اور ادارہ جاتی اقدامات کو مضبوط بنانا ہے تاکہ اس حوالے سے مؤثر نظام قائم کیا جا سکے۔

پاکستان کی مچھلی برآمدات میں بڑی کامیابی، روسی منڈی تک رسائی

ٹی او آر کے مطابق کمیٹی کو غیر قانونی جنگلی حیات کی تجارت اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تجاویز دینے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کمیٹی بے گھر جانوروں کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود کے لیے جامع منصوبے بھی تیار کرے گی۔

حکام کے مطابق کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی سفارشات 27 اپریل 2026 تک پیش کرے، جبکہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی اس عمل میں مکمل معاونت فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION