03:31 , 23 اپریل 2026
Watch Live

محسن نقوی کی امریکی ناظم الامور سے ملاقات، ایران امریکا تنازع کے پرامن حل پر زور

محسن نقوی

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات ہوئی جس میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل ہر سطح پر ایران امریکا تنازع کے پرامن حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

ملاقات میں اسلام آباد میں ممکنہ مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد سے متعلق سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

محسن نقوی اور نیٹلی بیکر کی ملاقات میں تعلقات پر گفتگو

دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ مستقل سفارتی رابطے جاری رکھے جائیں تاکہ تنازع کا دیرپا حل ممکن بنایا جا سکے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریقین سفارتی اور پرامن حل کو موقع دیں گے تاکہ خطے میں استحکام قائم ہو سکے۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION