ترک رہنما اورحان آوجی کی مونچھیں سوشل میڈیا پر وائرل، مزاحیہ تبصروں کی بھرمار

مشرقی ترکیہ کے صوبے بنگول کے ضلع کارلی اووا میں حزور پارٹی کے نئے چیئرمین اورحان آوجی اپنی منفرد مونچھوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں۔
پارٹی کی جانب سے ان کی تقرری کے موقع پر صوبائی چیئرمین سعید موچو کے ساتھ ان کی تصویر شیئر کی گئی، جس نے فوری طور پر لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔
اورحان آوجی اپنے منشور “نیا لفظ، نئی آواز” کے تحت ترک-کرد خطے میں اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
تاہم ان کی سیاسی سرگرمیوں سے زیادہ ان کی شاندار مونچھیں سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گئی ہیں۔
صارفین نے مختلف مزاحیہ تبصرے کیے اور انہیں “ترکش فائنل باس” جیسے دلچسپ نام بھی دیے۔
ایک صارف نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ کیا کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، یہ اب بھی ماسک کیوں پہنے ہوئے ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ان کا چہرہ ایپسٹین فائلز سے بھی زیادہ سنسرڈ لگتا ہے، جس سے انٹرنیٹ پر مزید مزاحیہ بحث چھڑ گئی۔










