12:58 , 23 اپریل 2026
Watch Live

امریکا کے خلیجی ممالک کے ساتھ کرنسی سواپ درخواستوں کا انکشاف

امریکا کے خلیجی ممالک کے ساتھ کرنسی سواپ درخواستوں کا انکشاف

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ کئی خلیجی اتحادی ممالک نے امریکا سے کرنسی سواپ سہولت کی درخواست کی ہے۔

امریکی سینیٹ کی سماعت کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان درخواست دینے والے ممالک میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔

کرنسی سواپ معاہدے کے تحت کسی ملک کو عارضی طور پر امریکی ڈالر فراہم کیے جاتے ہیں جس کے بدلے میں اس ملک کی مقامی کرنسی لی جاتی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق اس سہولت کا مقصد مالیاتی دباؤ کے دوران اتحادی ممالک کے اثاثوں کی غیر منظم فروخت کو روکنا بھی ہوتا ہے۔

امریکی میڈیا کا دعویٰ: ایران کی بڑی فوجی صلاحیت اب بھی برقرار، وائٹ ہاؤس کی تردید

انہوں نے کہا کہ اس نظام کے ذریعے عالمی مالیاتی استحکام کو یقینی بنایا جاتا ہے اور اتحادی ممالک کو معاشی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدے بین الاقوامی مالیاتی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے حکام اس سے قبل واضح کر چکے ہیں کہ ملک کی معیشت مضبوط ہے اور اسے بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION