11:41 , 23 اپریل 2026
Watch Live

اسلام آباد ریڈ زون میں سکیورٹی صورتحال کے باعث وفاقی ادارے بند، آج بھی ورک فرام ہوم کرینگے

اسلام آباد ریڈ زون

اسلام آباد کے ریڈ زون میں سکیورٹی صورتحال کے باعث وفاقی وزارتیں، ڈویژنز اور دیگر ادارے آج بھی ورک فرام ہوم پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق ریڈ زون میں سخت سکیورٹی اقدامات کے باعث نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے اور علاقے کو عام ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائی کورٹ بھی آج معمول کے مطابق کام نہیں کر رہیں جبکہ عدالتی امور محدود عملے کے ساتھ جاری ہیں۔

سپریم کورٹ میں بھی صرف ضروری عملہ موجود ہے اور اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں سخت سکیورٹی اقدامات، ریڈ زون مکمل بند

اسلام آباد اور راولپنڈی میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہے اور داخلے پر سخت پابندیاں نافذ ہیں۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر حساس علاقوں کا رخ نہ کریں اور سکیورٹی ہدایات پر عمل کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION