05:18 , 22 اپریل 2026
Watch Live

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ جاری، بابر اعظم چھٹے نمبر پر

بابر اعظم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں بیٹنگ، بولنگ اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔

ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ افغانستان کے ابراہیم زادران نے شاندار کارکردگی کے باعث تیسری پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

پاکستان کے بابر اعظم چھٹے نمبر پر موجود ہیں جبکہ سلمان آغا نے ٹاپ ٹین میں جگہ بناتے ہوئے دسویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ بنگلا دیش کے توحید ہردوئے پانچ درجے ترقی کے بعد 27ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

اسی طرح تنزید حسن نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 14 درجے ترقی حاصل کی اور 40ویں نمبر پر آگئے ہیں، جو ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی مضبوط موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

ون ڈے بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور پاکستان کے ابرار احمد نے بھی اپنی پوزیشن بہتر بنائی ہے۔

ایڈم زمپا دسویں اور ابرار احمد گیارہویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ بنگلا دیش کے ارشاد حسین نے 10 درجے ترقی کے بعد 60ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ مہدی حسن میراز چوتھے نمبر پر چلے گئے جبکہ راشد خان ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION