03:33 , 22 اپریل 2026
Watch Live

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 اپریل کو طلب، اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کے تبادلوں پر غور

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 اپریل کو طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کے تبادلے کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 28 اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس ثمن رفعت امتیاز، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس بابر ستار کے تبادلوں سے متعلق معاملات زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی کے لاہور ہائی کورٹ تبادلے پر اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

اسی طرح جسٹس بابر ستار کے پشاور ہائی کورٹ تبادلے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید یہ کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس خادم حسین سومرو کے سندھ ہائی کورٹ تبادلے پر بھی غور کیا جائے گا۔

جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر کے بلوچستان ہائی کورٹ تبادلے پر بھی فیصلہ متوقع ہے۔

یہ اجلاس عدالتی تقرریوں اور تبادلوں کے حوالے سے اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION