02:19 , 22 اپریل 2026
Watch Live

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس سے 2 ارب روپے برآمد

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے یورپ اور خلیجی ممالک سے منسلک حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 ارب روپے برآمد کر لیے ہیں۔

ایف آئی اے پشاور زون کے ڈائریکٹر انعام اللہ خان گنڈاپور کے مطابق کارروائی کے دوران ایرانی کرنسی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی بھی سامنے آئی، جس میں تقریباً 21 کروڑ روپے مالیت کی ایرانی کرنسی قبضے میں لی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ حوالہ ہنڈی، غیر قانونی مالی سرگرمیوں اور گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر 2 مسافر آف لوڈ

کارروائیوں کے دوران امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم سمیت دیگر غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گزشتہ 15 ماہ میں 549 چھاپے مارے گئے اور 1337 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت اور پیوندکاری میں ملوث ایک منظم گروہ بھی پکڑا گیا ہے، جس میں ایک ڈاکٹر سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق یہ گروہ پنجاب کے غریب بھٹہ مزدوروں اور کمزور افراد کو ایک لاکھ روپے کے عوض گردے فروخت کرنے پر مجبور کرتا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION