02:20 , 22 اپریل 2026
Watch Live

یو اے ای کو بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں، اماراتی سفیر

اماراتی سفیر

دبئی: امریکا میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے کہا ہے کہ امارات کو کسی بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس کی معیشت انتہائی مضبوط ہے۔

واشنگٹن میں امریکی اور اماراتی حکام کے درمیان کرنسی سوئپ لائن سے متعلق اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی، جس میں مالی تعاون اور مالیاتی استحکام پر بات چیت کی گئی۔

امریکی فیڈرل ریزرو حکام سے ملاقات کے بعد یوسف العتیبہ نے کہا کہ اماراتی معیشت مستحکم ہے اور ملک کو ڈالر کی کمی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات کو کسی بھی بیرونی مالی امداد کی ضرورت نہیں ہے اور ملک اپنے مالی معاملات خود سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان کا یو اے ای کو 3 ارب ڈالر قرض واپس کرنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ امارات کے پاس تقریباً 2 ٹریلین ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈز موجود ہیں، جو اسے دنیا کے بڑے مالیاتی طاقتور ممالک میں شامل کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک کے پاس 300 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی موجود ہیں، جو معیشت کو مزید مستحکم بناتے ہیں۔

امریکی فیڈرل ریزرو اور اماراتی حکام کے درمیان کرنسی سوئپ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی تعاون کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION