03:42 , 22 اپریل 2026
Watch Live

پاکستان کا یو اے ای کو 3 ارب ڈالر قرض واپس کرنے کا فیصلہ

یو اے ای کو 3 ارب ڈالر قرض واپس
یو اے ای کو 3 ارب ڈالر قرض واپس

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 3 ارب ڈالر قرض واپس کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جو مرحلہ وار ادا کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 2 ارب ڈالر 17 اپریل کو جبکہ باقی 1 ارب ڈالر 23 اپریل کو ادا کیے جانے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ اقدامات ملک کے مالی استحکام اور بیرونی ادائیگیوں کے نظم و ضبط کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر جون تک 18 ارب ڈالر تک بڑھانے کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ پاکستان پہلے ہی یو اے ای کو 45 کروڑ ڈالر کا پرانا قرض واپس کر چکا ہے۔

پاکستان کا یو اے ای کو 3 ارب ڈالر قرض واپس کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی 3 ارب ڈالر مالی معاونت اور تیل کی سہولت اس مالی دباؤ کو کم کرنے میں مدد دے گی۔

اس وقت سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ تقریباً 10 کروڑ ڈالر کی تیل سہولت فراہم کر رہا ہے۔

پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلے ماہ 1.21 ارب ڈالر کی قسط ملنے کی بھی توقع ہے، جس کے لیے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری درکار ہوگی۔

اس کے علاوہ حکومت بانڈز کے اجرا، چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈز اور کمرشل بینکوں سے قرض لینے پر بھی غور کر رہی ہے۔

موجودہ وقت میں پاکستان کے پاس سعودی عرب، چین اور یو اے ای کے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کے ڈپازٹس موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION