03:31 , 23 اپریل 2026
Watch Live

امریکی خفیہ رپورٹ کا انکشاف: ایران کی فوجی طاقت توقع سے زیادہ برقرار

ایران کی فوجی طاقت توقع سے زیادہ برقرار

امریکی خفیہ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی فوجی طاقت اس سے کہیں زیادہ برقرار ہے جتنا امریکی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا رہا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق متعدد انٹیلی جنس حکام نے بتایا کہ ایران کے میزائل، فضائی اور بحری نظام کا بڑا حصہ اب بھی فعال ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی عسکری صلاحیتیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پینٹاگون کے بیانات سے زیادہ مضبوط ہیں۔

حکام کے مطابق جنگ بندی کے آغاز تک ایران کے بیلسٹک میزائل ذخیرے اور لانچنگ سسٹم کا تقریباً نصف حصہ محفوظ تھا۔

ایران نے امریکا میں فیفا ورلڈ کپ شرکت کی تصدیق کردی

اسی طرح پاسدارانِ انقلاب کی بحری قوت کا تقریباً 60 فیصد حصہ بھی اب تک فعال حالت میں موجود ہے۔

یہ انکشافات ایران کی دفاعی صلاحیتوں سے متعلق سرکاری دعوؤں اور زمینی حقائق کے درمیان فرق کو ظاہر کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران اب بھی ایک مضبوط عسکری ڈھانچہ رکھتا ہے جو پہلے کے اندازوں سے کہیں زیادہ مؤثر ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION