اداکارہ دیویانکا سروہی 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر دیویانکا سروہی 30 سال کی عمر میں اچانک انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ جانبر نہ ہو سکیں اور ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔
دیویانکا سروہی ہریانوی انڈسٹری میں ایک معروف نام تھیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبولیت رکھتی تھیں۔
انہوں نے 50 سے زائد میوزک ویڈیوز میں کام کیا اور مختلف گلوکاروں کے ساتھ پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ان کے نمایاں کاموں میں گلوکار معصوم شرما کے ساتھ کیے گئے کئی مشہور میوزک ویڈیوز بھی شامل ہیں۔
ان کے مشہور گانوں میں “چورا جاٹاکا”، “جھیل سی آنکھ”، “بٹیو ہریانے تی” اور “گینگسٹر کی جان” شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION










