چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہیں، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو ایک یادگار ایونٹ بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
آج صبح چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے اس موقع پر مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کیا اور فنشنگ کے ساتھ ساتھ ڈرینج کے کام کو ہر صورت جلد اور مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
چیئرمین پی سی بی نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے اور اسٹیڈیم جدید سہولتوں سے آراستہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، جس میں شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹیڈیم میں آنے والے میچوں کے دوران لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ شائقین کا تجربہ مزید خوشگوار ہو۔
واضح رہے کہ پاکستان 29 سال بعد کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے اور پاکستان نہ صرف اس ٹورنامنٹ کا میزبان ہے بلکہ اس کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
3 گھنٹے پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
5 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…3 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…5 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…7 گھنٹے پہلے
“اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم، رجسٹریشن کا عمل عوام کے لیے آسان بنا دیا گیا
حکومتِ پاکستان نے عوامی فلاح کے منصوبے “اپنی چھت، اپنا گھر” کے لیے رجسٹریشن کا عمل مزید سادہ، شفاف اور…7 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…3 گھنٹے پہلے
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر…4 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…5 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…7 گھنٹے پہلے

پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے دو ماہ میں 15 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا
پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے…2 گھنٹے ago
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم…4 گھنٹے ago