04:12 , 14 مئی 2026
Watch Live

ایران کا ورلڈ کپ میں شرکت کا اعلان، بیرونی دباؤ مسترد

ایران کا ورلڈ کپ میں شرکت کا دوٹوک اعلان

ایرانی فٹبال فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ کوئی بیرونی طاقت ایران کو آئندہ فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم نہیں کر سکتی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فیڈریشن نے ایران کی ممکنہ عدم شرکت سے متعلق قیاس آرائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے آغاز میں تقریباً ایک ماہ باقی ہے اور ٹیم کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی واشنگٹن ڈی سی میں پہنچ گئی

بیان کے مطابق قومی ٹیم تربیتی کیمپ میں مصروف ہے جو ٹیم کی ترکیہ روانگی تک جاری رہے گا۔

فیڈریشن نے کہا کہ ایران اپنی صلاحیت کی بنیاد پر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے اور اسے روکنا ممکن نہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ کوئی بھی بیرونی طاقت ایران کو اس کے حق سے محروم نہیں کر سکتی۔

تاہم فیڈریشن نے میزبان ملک کو خبردار کیا کہ وہ ایران کے تحفظات کا احترام کرے، بصورت دیگر سخت ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION