03:13 , 14 مئی 2026
Watch Live

انمول عرف پنکی نیٹ ورک کیس، وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی

انمول عرف پنکی نیٹ ورک کیس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک سے متعلق اعلیٰ پولیس حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سی سی ڈی نے بھی انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک کے حوالے سے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ملزمہ کے مبینہ شوہر سابق پولیس انسپکٹر رانا اکرام کو بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق سابق پولیس افسر سے کیس کے مختلف پہلوؤں پر سوالات کیے جائیں گے، اور امکان ہے کہ انمول عرف پنکی کو لاہور منتقل کر کے مزید تفتیش کی جائے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کوٹ لکھپت میں درج مقدمے میں ملزمہ کو تاحال اشتہاری قرار نہیں دیا گیا تھا، تاہم کیس کی نوعیت کے باعث تحقیقات کو وسیع کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انمول عرف پنکی کو منشیات سمیت گرفتار کیا تھا، جس کے بعد اس کیس نے صوبائی سطح پر توجہ حاصل کی۔

مزید یہ کہ گزشتہ روز ملزمہ کے بھائی کے خلاف بھی لاہور میں مقدمہ سامنے آیا ہے، جس نے کیس کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

پولیس کے مطابق 2022 میں شاداب کالونی کے علاقے میں ایک لگژری گاڑی سے اس کے بھائی ریاض بلوچ کو منشیات کی سپلائی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، تاہم اس موقع پر انمول عرف پنکی موقع سے فرار ہوگئی تھی۔ اس کے بھائی کے خلاف لاہور میں 7 جنوری 2022 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION