02:19 , 14 مئی 2026
Watch Live

اقبال آفریدی کے بیٹے کی اٹلی میں سیاسی پناہ، حکومت کا سخت ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کے بیٹے کی جانب سے بلیو پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے Italy میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کا معاملہ سامنے آگیا ہے، جس پر حکومتی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں انکشاف کیا کہ اقبال آفریدی کے بیٹے نے سرکاری پاسپورٹ پر یورپ کا سفر کیا اور اٹلی پہنچ کر سیاسی پناہ کی درخواست دے دی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے اور عالمی سطح پر ملک کا تاثر متاثر ہوا ہے۔

قومی اسمبلی میں گرما گرمی، خواجہ آصف اور اقبال آفریدی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت نے بلیو پاسپورٹس کے اجرا کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سرکاری سفری دستاویزات کا غلط استعمال نہ ہو۔

اجلاس کے دوران کمیٹی ارکان نے وزیر مملکت کے مؤقف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر کسی فرد نے غلطی کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے، مگر اس کی بنیاد پر سب کے لیے پابندیاں لگانا مناسب نہیں۔

دوسری جانب اقبال آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے یہ بتایا جائے کہ ان کے بیٹے سے قبل کتنے افراد بیرون ملک سیاسی پناہ لے چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں حالات اسی طرح برقرار رہے تو لوگوں کے لیے یہاں رہنا مشکل ہو جائے گا، جس کے باعث ایسے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION