02:20 , 14 مئی 2026
Watch Live

شی جن پنگ کی ٹرمپ سے ملاقات، سفارت کاری پر زور

شی جن پنگ کی ٹرمپ سے ملاقات

شی جن پنگ، صدر چین نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں کہا کہ عالمی بحرانوں کا حل صرف سفارت کاری اور مذاکرات میں ہی ممکن ہے۔

یہ ملاقات بیجنگ میں ہوئی جہاں ٹرمپ دو روزہ سرکاری دورے پر پہنچے۔ چینی صدر نے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح پر مذاکرات کیے، جن میں عالمی استحکام اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔

شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور امریکا عالمی طاقتیں ہیں اور عالمی امن اور معاشی استحکام کو برقرار رکھنا دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اوباما کی ٹرمپ پر ایران پالیسی کے معاملے میں سخت تنقید

انہوں نے زور دیا کہ اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کو باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا اور تصادم کے بجائے تعاون کو ترجیح دینی چاہیے۔

چینی صدر نے ایران تنازع اور عالمی سپلائی چین کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے کہا کہ شی جن پنگ سے ملاقات باعث اعزاز ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں، انہوں نے تجارت کو مذاکرات کا اہم محور قرار دیتے ہوئے مستقبل میں مزید بہتر تعلقات کی امید ظاہر کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION