03:53 , 13 مئی 2026
Watch Live

منشیات کیس،انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملزمہ انمول پنکی

 کراچی پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمہ انمول عرف “پنکی” کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق اس سے قبل عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی تھی، تاہم بعد ازاں ملزمہ کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

تازہ سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد پولیس ملزمہ کو عدالت سے لے کر روانہ ہو گئی تاکہ مزید تفتیش کی جا سکے۔

کراچی میں منشیات فروش ملزمہ انمول پنکی پر اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ کے خلاف ماضی میں درج مقدمات کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں تاکہ کیس کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزمہ مبینہ طور پر شہر میں منشیات کی ایک منظم سپلائی چین سے منسلک تھی، جس کے دیگر کرداروں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش جاری ہے اور مالی و نیٹ ورکنگ پہلوؤں کی چھان بین بھی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION