03:12 , 13 مئی 2026
Watch Live

دہشتگردوں کی معاونت کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

دہشتگردوں کی معاونت کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ نے دہشتگردوں کی معاونت یا سہولت کاری میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق تمام متعلقہ محکموں کو سرکاری ملازمین کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ ایک جامع اسکریننگ اور نگرانی کا نظام قائم کیا جا سکے۔

دستاویز میں واضح کیا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی معاونت میں ملوث کسی بھی سرکاری ملازم کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں نوکری سے برطرفی بھی شامل ہے۔

خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد اداروں کے اندر موجود ممکنہ خطرات کی نشاندہی کرنا اور انسداد دہشتگردی حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق اگر کسی ملازم کے خلاف الزامات ثابت ہو گئے تو اسے فوری طور پر ملازمت سے برخاست کر دیا جائے گا۔

سرکاری حکام نے بتایا کہ صوبائی ایکشن پلان پر پہلے ہی عمل درآمد شروع ہو چکا ہے اور مختلف محکموں میں متعدد ملازمین کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

حکام نے مزید کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع کی جائے گی تاکہ احتساب اور ادارہ جاتی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION