04:12 , 14 مئی 2026
Watch Live

واٹس ایپ میں انکوگنیٹو چیٹ فیچر متعارف، میٹا اے آئی کے ساتھ نجی گفتگو ممکن

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اب تک اس پلیٹ فارم میں دستیاب نہیں تھا، جس کے ذریعے صارفین مزید نجی اور محفوظ انداز میں چیٹ کر سکیں گے۔

اگر آپ نے گوگل کروم میں انکوگنیٹو موڈ استعمال کیا ہے تو اسی طرز کا فیچر اب واٹس ایپ میں بھی آنے والا ہے، جسے "انکوگنیٹو چیٹس ود میٹا اے آئی” کہا جا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کے ساتھ ایسی گفتگو کر سکیں گے جو مکمل طور پر نجی ہوگی اور اسے کوئی دوسرا شخص نہیں دیکھ سکے گا، حتیٰ کہ کمپنی بھی اس تک رسائی نہیں رکھے گی۔

واٹس ایپ حکام نے بتایا ہے کہ یہ انکوگنیٹو موڈ صرف میٹا اے آئی چیٹ کے لیے ہوگا، جبکہ دیگر اے آئی چیٹ بوٹس کے ساتھ اس قسم کی مکمل پرائیویسی دستیاب نہیں ہوگی اور ان کے فراہم کنندگان گفتگو دیکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ میں ایسا نیا فیچر متعارف جو اب تک اس سروس میں دستیاب نہیں تھا

مزید بتایا گیا ہے کہ اس فیچر میں پیغامات خودکار طور پر مخصوص وقت کے بعد ختم ہو جائیں گے تاکہ صارفین کی پرائیویسی مزید محفوظ رہے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کی آزمائش شروع ہو چکی ہے اور جلد اسے صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔

بعد ازاں اگلے مرحلے میں "سائیڈ چیٹس پروٹیکٹڈ بائی پرائیویٹ پراسیسنگ” فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا، جس میں ہر چیٹ کے لیے الگ انکوگنیٹو موڈ استعمال کیا جا سکے گا جبکہ مرکزی چیٹ محفوظ رہے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION