انسٹاگرام نے “انسٹنٹس” ایپ متعارف کرا دی

انسٹاگرام نے ایک نئی ایپ انسٹنٹس متعارف کرائی ہے، جس کا مقصد صارفین کو حقیقی وقت میں تصاویر شیئر کرنے کا نیا طریقہ فراہم کرنا ہے۔
اس ایپ میں صارفین ایسی تصاویر شیئر کر سکتے ہیں جو ایک بار دیکھنے کے بعد خودکار طور پر غائب ہو جاتی ہیں۔ اگر تصویر نہ دیکھی جائے تو وہ 24 گھنٹوں تک دستیاب رہتی ہے۔
انسٹنٹس کی خاص بات اس کی سادگی ہے۔ صارفین صرف ایک کلک کے ذریعے تصویر لے سکتے ہیں، تاہم اس میں ایڈیٹنگ کی سہولت محدود ہے اور صرف ٹیکسٹ شامل کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق، یہ ایپ حقیقی زندگی کے لمحات کو بغیر فلٹر اور ایڈیٹنگ کے شیئر کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے، جو اسے دیگر ایپس سے مختلف بناتی ہے۔
واٹس ایپ میں انکوگنیٹو چیٹ فیچر متعارف، میٹا اے آئی کے ساتھ نجی گفتگو ممکن
اس ایپ میں فون گیلری سے تصاویر اپ لوڈ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صارفین کو لازمی طور پر ایپ کے کیمرے سے تصویر لے کر شیئر کرنا ہوگی۔
یہ فیچر انسٹاگرام کے اندر بھی دستیاب ہوگا، جہاں صارفین اپنے ان باکس میں تصاویر دیکھ سکیں گے اور منتخب افراد کو بھیج سکیں گے۔
مزید برآں، صارفین ان تصاویر کے اسکرین شاٹس نہیں لے سکیں گے، تاہم اپنی بھیجی گئی تصاویر کو پرائیویٹ فولڈر میں محفوظ کر سکتے ہیں۔










