07:17 , 14 مئی 2026
Watch Live

طاقتور طوفان سے شخص ہوا میں اُڑ گیا، ویڈیو وائرل

طاقتور طوفان سے شخص ہوا میں اُڑ گیا

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا جہاں ایک شخص طاقتور طوفان کے دوران فضا میں اُڑ گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ننھے میاں نامی شخص 13 مئی کو گاؤں بمیانہ میں ٹین سے بنے شیڈ کی رسی کو پکڑے ہوئے تھا تاکہ خود کو محفوظ رکھ سکے۔

تاہم تیز اور شدید ہواؤں نے شیڈ سمیت اسے بھی ہوا میں اُٹھا لیا، جس کے نتیجے میں وہ چند لمحوں کے لیے فضا میں معلق رہا۔

ننھے میاں کے مطابق وہ تقریباً 30 سے 40 فٹ کی بلندی تک جا پہنچا اور پھر لگ بھگ 50 فٹ نیچے زمین پر آ گرا۔

انہوں نے بتایا کہ جس رسی کو انہوں نے سہارا بنایا وہ کمزور نکلی اور طوفانی ہوا کا مقابلہ نہ کر سکی۔

زمین پر گرنے کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا اور اس کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 13 مئی کو ریاست کے مختلف علاقوں میں شدید طوفان آیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 89 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوئے جبکہ درجنوں گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION