پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو بیرونِ ملک کرکٹ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کردیے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو بیرونِ ملک کرکٹ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں۔
بورڈ کے مطابق حسن علی، محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو این او سی فراہم کیے گئے ہیں تاکہ وہ غیر ملکی لیگز میں شرکت کرسکیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حسن علی کو یارکشائر کاؤنٹی کے لیے کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو انگلینڈ کی لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ فاسٹ بولر محمد عباس کے این او سی میں بھی توسیع کر دی گئی ہے تاکہ وہ ڈربی شائر کے لیے اپنی کرکٹ سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔
بورڈ حکام کے مطابق یہ اجازت نامے مخصوص مدت کے لیے دیے گئے ہیں، جس کے دوران کھلاڑی متعلقہ ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION










