11:41 , 15 نومبر 2025
Watch Live

بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے، فیصل چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے۔ خط میں ملک میں جاری دہشت گردی کی صورتحال پر مفصل باتیں تحریر کی گئی ہیں۔
فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل میں غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خط ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور سابق وزیراعظم کے طور پر بھجوایا گیا۔ خط میں دہشت گردی کے باعث فوجی جوانوں کی شہادت کے حوالے سے گزارشات پیش کی گئی ہیں۔ خط میں چھ نکات پیش کیے گئے ۔
وکیل پی ٹی آئی کے مطابق خط میں لکھا گیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج تب کامیاب ہوتی ہے جب قوم اس کے پیچھے کھڑی ہو۔ آرمی چیف سے پالیسی میں روبدل کی درخواست کی گی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION