01:51 , 25 اپریل 2025
Watch Live

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں میزبان پاکستان کا فاتحانہ آغاز

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں میزبان پاکستان کا فاتحانہ آغاز۔

تفصیلات کے مطابق قومی ویمنز ٹیم نے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 38 رنز سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ عالیہ ریاض 52 اور سدرہ امین 51 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 44 ویں اوورز میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے ڈیانہ بیگ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION