02:47 , 30 اپریل 2026
Watch Live

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں شہری آبادی پر مارٹر حملہ، 5 افراد زخمی

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں شہری آبادی پر مارٹر حملہ، 5 افراد زخمی

جنوبی وزیرستان: سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق 29 اپریل کو افغان طالبان نے انگور اڈہ سے ملحقہ سرحدی علاقے میں مارٹر گولہ فائر کیا جو براہ راست شہری آبادی پر گرا۔ یہ گولہ شہری کریم خان اور رحمت اللہ کے گھروں پر آ کر گرا جس کے نتیجے میں ان کے خاندان کے افراد زخمی ہوئے۔

بلوچستان سے افغان طالبان کا خطرناک دہشت گرد حبیب اللہ گرفتار

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اشفاق نے تصدیق کی ہے کہ مجموعی طور پر 5 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی صورتحال کو مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION