01:53 , 30 اپریل 2026
Watch Live

ملک بھر میں نارمل پاسپورٹ کا اجرا 21 سے کم ہو کر 14 دن

ملک بھر میں نارمل پاسپورٹ کا اجرا 21 سے کم ہو کر 14 دن

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں نارمل پاسپورٹ کے اجرا کے وقت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب پاسپورٹ 21 دن کے بجائے 14 دن میں جاری کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاسپورٹ کے نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس میں اعلان کیا کہ نارمل پاسپورٹ کے اجرا کا دورانیہ کم کرکے 14 دن کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو فوری سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے کیسز میں خطرناک اضافہ

اجلاس میں پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ 15 دن کے اندر اندر تمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس نظام مکمل طور پر نافذ کیا جائے۔

محسن نقوی کے مطابق کیش ادائیگی کے خاتمے سے ایجنٹ مافیا کا کردار ختم ہوگا اور شہریوں کو شفاف اور آسان خدمات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کے نظام میں بہتری اور عوامی سہولت کے لیے پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام بھی ناگزیر ہے۔

وزیر داخلہ نے بزنس پاسپورٹ کے اجرا کے نظام پر کام کو بھی مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION