03:41 , 30 اپریل 2026
Watch Live

ظہران ممدانی کا کوہ نور ہیرا واپس لینے کا مطالبہ، بادشاہ چارلس سے بات کرنے کا عندیہ

ظہران ممدانی کا کوہ نور ہیرا واپس لینے کا مطالبہ

نیویارک: نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے تاریخی کوہ نور ہیرے کی واپسی کے معاملے پر بات کریں گے۔

یہ بیان انہوں نے اس وقت دیا جب برطانوی بادشاہ کے دورۂ امریکا کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں ان سے سوال کیا گیا۔ یہ پریس کانفرنس 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے متاثرین کی یاد میں منعقدہ تقریب سے قبل ہوئی۔

سوال کے جواب میں میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ وہ بادشاہ چارلس سے کوہ نور ہیرا واپس کرنے کے حوالے سے بات کریں گے۔

ٹرمپ کا دعویٰ، شاہ چارلس ایران کے خلاف مؤقف سے متفق

بعد ازاں میئر نے تقریب کے دوران بادشاہ چارلس سے ملاقات بھی کی، تاہم اس حوالے سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا انہوں نے یہ معاملہ براہِ راست اٹھایا یا نہیں۔ بکنگھم پیلس نے اس بیان پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے، جبکہ میئر کے دفتر کی جانب سے بھی اس بارے میں کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ کوہ نور ہیرا، جس کا وزن تقریباً 105 قیراط ہے، برطانوی شاہی خزانے کا حصہ ہے، اور بھارت اس کی واپسی کا مطالبہ ماضی میں کئی بار کر چکا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION