ٹرمپ کا دعویٰ، شاہ چارلس ایران کے خلاف مؤقف سے متفق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی شاہ چارلس اس بات سے متفق ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار نہیں رکھنے چاہئیں۔
یہ بیان انہوں نے وائٹ ہاؤس میں شاہ چارلس اور ملکہ کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے بعد دیا، تاہم اپنی تقریر میں شاہ چارلس نے ایران یا کسی جنگ کا ذکر نہیں کیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس حکومت کے ترجمان نہیں ہوتے اور سیاسی معاملات میں غیر جانبداری برقرار رکھتے ہیں۔
واشنگٹن میں برطانوی سفارت خانے نے اس معاملے پر مؤقف کے لیے Buckingham Palace سے رجوع کرنے کا کہا، جہاں سے فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بطور آئینی بادشاہ، شاہ چارلس سیاسی معاملات خصوصاً خارجہ پالیسی پر رائے دینے سے گریز کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ایسے بیانات شاہی روایات کے خلاف ہیں اور بادشاہ کو مشکل صورتحال میں ڈال سکتے ہیں۔
برطانوی روایات کے مطابق بادشاہ کے ساتھ ہونے والی نجی گفتگو کو عام نہیں کیا جاتا۔











