01:44 , 22 اپریل 2025
Watch Live

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، آرمی چیف کا 50منٹ خطاب

اسلام آباد: جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کے بعد قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف نے 50 منٹ خطاب کیا۔ آرمی چیف نے شرکاء کو دہشت گردی کی حالیہ لہر ،سکیورٹی اقدامات پر اعتماد میں لیا۔

ڈی جی ایم او نے سلامتی کمیٹی کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی ایم او نے بریفنگ میں ایک گھنٹے سے زائد وقت لیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ دہشتگردی کے واقعات میں فتنہ الخوارج ملوث ہیں۔ فتنہ الخوارج کو بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغانستان سے مدد مل رہی ہے۔ را اور دیگر ملک دشمن ایجنسیاں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی پھیلا رہی ہیں۔ دہشتگردی میں غیر ملکی ساخت کا اسلحہ استعمال ہورہا ہے۔

افغان سرزمین کے استعمال کے متعدد بار شواہد دئیے گئے ہیں۔ جعفر ایکسپریس واقعہ میں بھی افغانستان سے دہشتگردی کا واقعہ آپریٹ ہوا۔ شرکاء کو سکرین اور سلائیڈز کی مدد سے اہم شواہد کے ساتھ صورت حال سے آگاہی دی گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION