11:42 , 21 اپریل 2025
Watch Live

پاکستان غیر محفوظ ملک ہے، لڑکیوں کو اپنی حفاظت کیلئے اسلحہ رکھنا چاہیے: اریج چوہدری

سابق مس پاکستان، ماڈل و اداکارہ اریج چوہدری نے کہا کہ پاکستان ایک غیر محفوظ ملک ہے، خاص طور پر خواتین کیلئے، جہاں روزانہ مختلف واقعات پیش آتے ہیں۔ اس لیے خواتین کو اپنی حفاظت کیلئے ہتھیار رکھنا چاہیے۔

اریج چوہدری نے ’ایف ایچ ایم‘ پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ہتھیار چلانے کی مکمل تربیت حاصل ہے اور بچپن سے ہی اسلحہ رکھنے کا شوق تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ لائسنس یافتہ اسلحہ اپنے ساتھ رکھتی ہیں، چاہے گاڑی میں ہو یا پرس میں، اور اسلحہ کی موجودگی کی بدولت ایک بار اپنے اغوا کی کوشش کو ناکام بھی بنا چکی ہیں۔

انہوں نے اس بات کو مسترد کیا کہ خواتین کے پاس ہتھیار ہونے سے وہ غصے میں آکر بلاوجہ اس کا استعمال کریں گی، اور کہا کہ ہتھیار کو استعمال کرنے کا فیصلہ ہر فرد کی ذاتی سوچ پر منحصر ہے۔

اریج چوہدری نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ نہ صرف اسلحہ چلانا سیکھیں بلکہ اسے اپنی حفاظت کیلئے ہمیشہ ساتھ رکھیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION