09:56 , 18 مئی 2025
Watch Live

ایران: بندر عباس کی بندرگاہ پر دھماکہ، 406 افراد زخمی

تہران: ایران کے شہر بندر عباس کی شاہد راجئی پورٹ پر زور دار دھماکہ ہوا، جس میں 406 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ پورٹ کے ایڈمنسٹریٹو بلاک کی عمارت میں پیش آیا۔

ایرانی حکام کے مطابق واقعہ تخریب کاری نہیں بلکہ کنٹینرز میں موجود کیمیکل کے باعث پیش آیا۔ حالیہ دنوں میں کیمیکل اسٹوریج پر سیکیورٹی خدشات کی نشاندہی بھی کی گئی تھی۔

دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں کالے دھوئیں کے بادل، تباہ شدہ عمارتیں اور گاڑیوں کا نقصان دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرین کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

شاہد راجئی پورٹ ایران کی بڑی بندرگاہوں میں سے ہے، جہاں کنٹینر، تیل اور پیٹروکیمیکل کا بھاری ذخیرہ موجود ہوتا ہے۔

واقعے کے موقع پر ایران کے جوہری پروگرام پر تیسرے دور کے مذاکرات کی تیاریاں عمان میں جاری ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات میں مثبت پیشرفت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران سے معاہدہ چاہتے ہیں، ایٹمی ہتھیار خطرناک اور مہنگا کھیل ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION