02:03 , 22 اپریل 2025
Watch Live

مکہ مکرمہ میں شدید بارش اور سیلاب کا الرٹ جاری

سعودی محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ کیلئے شدید بارش کی وارننگ جاری کرتے ہوئے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے رہائشیوں، مسافروں اور زائرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ شدید بارش کے باعث سیلاب کا خدشہ ہے۔ حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور سیلابی وادیوں یا پانی کے ذخائر میں جانے سے گریز کریں۔

شدید بارش اور ممکنہ سیلاب کے باعث مکہ مکرمہ میں آنے والے زائرین کیلئے مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ مکہ مسلمانوں کیلئے عمرہ اور دیگر مذہبی عبادات کیلئے اہم مقام ہے، اور بارش کی وجہ سے ٹرانسپورٹیشن اور عوامی خدمات میں خلل آ سکتا ہے جو زائرین کے تجربات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

یہ انتباہ سعودی عرب کے متعدد علاقوں بشمول عسیر، الباحہ اور مدینہ کو متاثر کر رہا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION