02:36 , 25 اپریل 2025
Watch Live

بانی پی ٹی آئی کی سحری کا معاملہ، سلمان اکرم نے بیرسٹر سیف کے بیان کو جھوٹا قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے اس بیان کو جھوٹا اور غیر ذمے دار قرار دیا جس میں انہوں نے کہا کہ بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سحر کا کھانا فراہم نہیں کیا جا رہا۔

سلمان اکرم راجہ نے پنجاب حکومت کی وزیر عظمیٰ بخاری کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بیرسٹر سیف سے وضاحت طلب کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور ان کی صحت کے حوالے سے بے بنیاد افواہیں پھیلائی گئی ہیں۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سحر کے کھانے اور نماز میں خلل ڈالنے کی باتیں بھی غلط ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ انہوں نے شیخ وقاص اکرم سے درخواست کی ہے کہ وہ پوچھیں کہ بیرسٹر سیف نے ایسا بیان کیوں دیا۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے الزام عائد کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ بی بی کو جیل میں سحر و افطار کے دوران کچھ نہیں دیا جاتا اور وہ سحر کے بغیر روزہ رکھنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION