بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے خلاف آئندہ ٹی20 سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس کریں گے۔
بی سی بی کی جانب سے اتوار کو جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق، لٹن داس کو باضابطہ طور پر ٹی20 فارمیٹ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل بھی عارضی طور پر قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں، تاہم نجم الحسن شانتو کی دستبرداری کے بعد اب انہیں مستقل کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
آف اسپنر مہدی حسن کو ٹیم کا نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے اور وہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان دونوں دوروں میں اس ذمہ داری کو نبھائیں گے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم 25 مئی سے 3 جون تک پاکستان میں پانچ میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کھیلے گی۔
اسکواڈ :
لٹن داس (کپتان)، مہدی حسن (نائب کپتان)، تنزید حسن، پرویز حسین، سومیا سرکار، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، شمیم حسین، جیکر علی، رشاد حسین، تنویر اسلام، مستفیض الرحمان، حسن محمود، تنظیم حسن ثاقب، ناہید رانا، شریف اسلام۔











