09:29 , 27 اپریل 2025
Watch Live

تعلیمی اداروں میں 10 چھٹیاں، طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری

عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیوں نے طلبہ کی خوشیوں کو دبالا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام تعلیمی اداروں میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ، جس سے طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حکومت نے 28 مارچ سے 6 اپریل تک اسکول بند رکھنے کی تصدیق کی جبکہ سالانہ نتائج کا اعلان 4 اپریل کو کیا جائے گا۔

سیکرٹری سکولز خالد وٹو نے بتایا کہ سرکاری سکول 7 اپریل کو کھلیں گے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کے محکمہ موسمیات نے عید الفطر 31 مارچ پیر کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخواہ نے عید اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کر دِیا ، جس میں کہا کہ صوبے کی تمام جامعات اور کالجز 9 دن کیلئے بند رہیں گے، تعطیلات 29 مارچ سے 7 اپریل تک ہوں گی۔

یاد رہے سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ مزید برآں، 4 اپریل کو سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

خیال رہے رمضان المبارک کے 29 دن مکمل ہونے کے بعد عید الفطر 2025 پیر 31 مارچ 2025 کو منانے کا امکان ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION