01:42 , 22 اپریل 2025
Watch Live

خوبصورت ہینڈ رائٹنگ کا ایوارڈ نیپالی لڑکی کو مل گیا

دنیا کی سب سے خوبصورت ہینڈ رائٹنگ کا ایوارڈ نیپالی لڑکی پراکرتی ملا کو ملا ہے۔

آج کے ڈیجیٹل دور میں جہاں کی بورڈز اور کی پیڈز نے پین اور پنسل کی جگہ لے لی ہے، وہاں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ہاتھ سے خطاطی کرتے ہیں، اور ان کی خطاطی میں ایک الگ ہی جاذبیت ہوتی ہے۔ پراکرتی ملا کی ہینڈ رائٹنگ کو دنیا بھر میں سب سے خوبصورت قرار دیا جا رہا ہے۔

پراکرتی ملا نے پہلی بار 16 سال کی عمر میں عالمی توجہ حاصل کی تھی جب اس نے آٹھویں جماعت کا ایک اسائنمنٹ مکمل کیا، جو وائرل ہو گیا۔ بعد ازاں، پراکرتی نے متحدہ عرب امارات کے اسپرٹ آف دی یونین 51 میں شرکت کی اور یو اے ای کی قیادت اور عوام کے نام ایک خط لکھا جسے بے حد سراہا گیا۔

اس خط کو نیپالی سفارت خانے تک پہنچانے کے بعد پراکرتی کی غیر معمولی خطاطی کو تسلیم کرتے ہوئے نیپالی مسلح افواج نے بھی اسے اعزاز سے نوازا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION