02:59 , 25 اپریل 2025
Watch Live

آئی سی سی نے خوشدل شاہ پر جرمانہ عائد کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خوشدل شاہ پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پاکستانی ٹیم 91 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف 10.1 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

خوشدل شاہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لیول 2 کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلرز کے ساتھ اشتعال انگیز رویہ اپنایا۔ انہیں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور تین ڈیمریٹ پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION