11:01 , 21 اپریل 2025
Watch Live

پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور: پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نوشہرہ، بٹگرام، چترال اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ مالاکنڈ، اپر سوات، چار سدہ اور لنڈیکوتل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 198 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION