02:58 , 22 اپریل 2025
Watch Live

صدر مملکت کی طبیعت میں بہتری، خاتون اول بھی کراچی پہنچ گئی

کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری کا سینئر معالجین کی زیر نگرانی علاج جاری، طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔

خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی اسپتال میں موجود ہیں۔ آصفہ بھٹو زرداری لاڑکانہ سے کراچی آئی ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ مختلف شعبوں کے طبی ماہرین پر مشتمل پینل کی زیر نگرانی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کی 4 اپریل کو جلسے میں شرکت ڈاکٹرز کی اجازت سے مشروط ہے۔ طبیعت بہتر ہونے اور سفر کی اجازت ملنے پر ہی صدر زرداری جلسے میں شرکت کرینگے۔

واضح رہے کہ چار اپریل کو گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی کے تحت جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ جلسہ عام سے بلاول بھٹو زرداری اہم خطاب کرینگے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION