02:52 , 27 اپریل 2025
Watch Live

عظمیٰ بخاری نے رجب بٹ کے معاملے پر پوچھے گئے سوال کا کیا جواب دیا؟

وزیرِ اطلاعات پنجاب، عظمیٰ بخاری نے یوٹیوبر رجب بٹ کے معاملے پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رنگ برنگے یوٹیوبرز کو نہیں جانتیں۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انہیں یہ معلوم نہیں کہ رجب بٹ ملک میں ہیں یا نہیں، اور حکومت کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، اب قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

متنازعہ مواد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے، عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر تنقید کی اور کہا کہ وہ ایسے یوٹیوبرز کو فالو نہیں کرتیں، لیکن انہوں نے ہمیشہ ایسے مواد کے خلاف آواز اٹھائی ہے جو ہمارے معاشرتی یا اخلاقی اقدار کے خلاف ہو۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION