
میرے ساتھ بدتمیزی نہ کرو، علمیہ خان کی نعیم پنجوتھا سے تلخ کلامی!

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے داخلہ دروازے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وکلاء اور بانی کی بہن علیمہ خان کے مابین شدید تلخ کلامی۔
علیمہ خان کی دیگر دو بہنوں کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم ہونے کے بعد اڈیالہ کے گیٹ پر وکلاء رہنماؤں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، علیمہ خان نے وکلاء رہنماوں کو چارج شیٹ کردیا۔
وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بغیر ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملاقات کرے گا جسکو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو۔ آپ لوگوں نے کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے ہر بندہ صرف ملاقات کیلئے جیل آتا ہے۔
View this post on Instagram
علیمہ خان نے وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بھائی اندر ہے۔ ہمارا اس سے پیار ہے۔ ہم اسکے لئے جان بھی دے سکتے ہیں۔ کوئی بھی وکیل اپنی طرف سے عدالت میں اضافی پٹیشن دائر نہیں کرے گا۔ پٹیشن دائر کرنے کا اختیار صرف سلمان اکرم اور سلمان صفدر کے پاس ہے۔
علیمہ خان نے نعیم پنجھوتہ سے سوال کیا کہ آپ تو بشری بی بی کے فوکل پرسن ہیں آپ کس کس سے ملتے ہیں۔ جواب میں نعیم پنجھوتہ نے کہا کہ میں کسی سے نہیں ملا، جس سے ملا ہوں آپ بتائیں۔ جس پر علیمہ خان نے نعیم پنجھوتہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ بدتمیزی نہ کریں۔
جواب میں نعیم پنجھوتہ نے کہا کہ میں بدتمیزی نہیں کر رہا، ہم جیلیں بھگت کر آئے ہیں اور ہم پر پرچے ہوئے ہیں۔ جس پر علیمہ خان نے کہا کہ تم یہ کس طرح مجھ سے بات کر رہے ہو، خاموش رہو۔ جس کے بعد موقع پر کھڑے وکلاء نعیم پنجھوتہ کو پکڑ کر سائیڈ پر لے گئے۔
علیمہ خان وکلاء سے بار بار پوچھتی رہیں کہ آپ اب تک بانی کیلئے عدالت سے کیا ریلیف لیا ہے۔ میرے بھائی کی بچوں سے ٹیلی فونک بات نہیں کرائی جا رہی اور نہ کتابیں مل رہی ہیں۔
ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، لاہور حفیظ سینٹر بڑے سانحے سے بچ گیا
لاہور: لاہور کے معروف تجارتی مرکز، حفیظ سینٹر، میں جمعرات کو اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم ریسکیو 1122 اور پنجاب…5 دن پہلےبارشوں کا سلسلہ، ملک بھر میں موسم خوشگوار ہو گیا
پاکستان کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا پاکستان کے مختلف شہروں میں موسلا دھار…6 دن پہلےلیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس، 6 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
کراچی : لیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس، 6 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری ملبے سے 6…2 ہفتے پہلےایران اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی “وردی” ہے
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے مابین حالیہ جنگ بندی کے پس…2 ہفتے پہلے
خیبرپختونخوا: اقلیتی نشست کیلئے ن لیگ اور جے یو آئی کے درمیان ٹاس ہوگا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے ن لیگ کی درخواست…4 گھنٹے پہلےصدر زرداری اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوان صدر میں اہم ملاقات ہوئی، جس…4 گھنٹے پہلےپنجاب اسمبلی: پی ٹی آئی کے 26 معطل ارکان کیخلاف کارروائی روک دی گئی
لاہور: پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف مزید کارروائیاں مذاکرات کا نتیجہ آنے تک روک دی گئیں۔ حکومتی…5 گھنٹے پہلےعالیہ حمزہ کے طنزیہ ٹویٹ پر سلمان اکرم راجا کا سخت ردعمل
لاہور: پی ٹی آئی پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ کے طنزیہ ٹویٹ کے بعد پارٹی میں داخلی اختلافات کھل کر…6 گھنٹے پہلے
خیبرپختونخوا: اقلیتی نشست کیلئے ن لیگ اور جے یو آئی کے درمیان ٹاس ہوگا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں…4 گھنٹے agoصدر زرداری اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز…4 گھنٹے agoپنجاب اسمبلی: پی ٹی آئی کے 26 معطل ارکان کیخلاف کارروائی روک دی گئی
لاہور: پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف مزید…5 گھنٹے agoدو لاکھ روپے تک بینک میں جمع کرانے پر کوئی ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی، ایف بی آر
اسلام آباد: ایف بی آر نے آل پاکستان تنظیم تاجران…5 گھنٹے ago