01:55 , 25 اپریل 2025
Watch Live

عید کا لباس نہ سینے پر درزی کو گولی مار دی!

لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں عید کے کپڑے کی سلائی سے انکار پر درزی کو جان سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقے کیمبل پور موسیٰ میں عید کے کپڑے سلائی نہ کرنے پر دو درزیوں پر فائرنگ سے ایک جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ملزم مدثر فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے درزی پر اس لیے فائرنگ کی کیونکہ اس نے عید کے کپڑے سلائی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ساجد کی لاش اور زخمی احسان کو اسپتال منتقل کر دیا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION