ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
فیس بک نے 1 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ختم کر دیے

فیس بک نے 2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران احتسابی کارروائی کرتے ہوئے 1 کروڑ سے زائد جعلی پروفائلز حذف کر دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اکاؤنٹس مشہور شخصیات یا مواد تخلیق کرنے والوں کی نقالی کر رہے تھے۔ کارروائی کا مقصد اصل تخلیق کاروں کی شناخت کا تحفظ اور ان کا ڈیجیٹل مقام بحال کرنا تھا۔
میٹا کے مطابق 5 لاکھ مزید اکاؤنٹس کو اسپیم رویے کی وجہ سے محدود یا معطل کیا گیا، جبکہ بار بار نقل شدہ مواد پوسٹ کرنے والے صارفین کی مونیٹائزیشن بھی معطل کر دی گئی۔
کمپنی نے بتایا کہ جعلی اور نقل شدہ مواد کی نشاندہی کے لیے اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی، اور یہ عمل مستقبل میں بھی جاری رہے گا تاکہ اصل صارفین کے مواد کو ترجیح دی جا سکے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION













