03:01 , 25 اپریل 2025
Watch Live

لیسکو کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری، 51130 ملزمان گرفتار

لاہور: لیسکو کی جانب سے ڈسکوز سپورٹ یونٹس کی کارروائیاں جاری، 51130 ملزمان گرفتار۔

لیسکو حکام، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں اب تک ایک لاکھ 98 ہزار 637 مقامات پر بجلی کی چوری پکڑی گئی۔ کارروائیوں کے دوران ایک لاکھ 81 ہزار 246 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ جبکہ 51 ہزار 130 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔

بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 19 کروڑ 95 لاکھ 40 ہزار 756 یونٹس چارج کیے گئے۔ چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت 7 ارب 71 کروڑ 60 لاکھ 96 ہزار 331 روپے ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION