09:22 , 27 اپریل 2025
Watch Live

بی سی سی آئی نے نامور انگلش کرکٹر پر بڑی پابندی لگا دی

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے پر دو سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا 18 واں سیزن 22 مارچ سے شروع ہو رہا ہے، لیکن ہیری بروک اس سیزن کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ بی سی سی آئی نے ان پر پابندی اس وجہ سے عائد کی ہے کہ انہوں نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے آخری لمحات میں آئی پی ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

بی سی سی آئی نے ہیری بروک اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ آئی پی ایل کے اگلے دو سیزن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

آئی پی ایل کے نئے قوانین کے مطابق، اگر کوئی غیر ملکی کھلاڑی نیلامی میں رجسٹر ہو کر فرنچائز کی جانب سے خریدے جانے کے بعد سیزن شروع ہونے سے پہلے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو جائے، تو اس پر دو سیزن تک پابندی عائد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہیری بروک کو دہلی کیپیٹلز نے آئی پی ایل 2025 کیلئے خریدا تھا، تاہم انہوں نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے اس سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ پچھلے سیزن میں بھی انہوں نے دہلی کیپیٹلز کے ساتھ اپنا معاہدہ منسوخ کیا تھا۔

ہیری بروک نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے آئی پی ایل 18 میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا اور دہلی کیپیٹلز سے معذرت بھی کی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION