11:36 , 13 مئی 2025
Watch Live

پاکستانی ردعمل کے خدشے پر بھارت میں ہنگامی صورتحال، 27 ایئرپورٹس بند

نئی دہلی: پاکستان کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر بھارت میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بھارتی حکام نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ملک بھر کے 27 ایئرپورٹس کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جو 10 مئی تک بند رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کے تحت 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے تحت لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION